ترکی میں اتوار کے روز ہونے
والے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت انصاف اور ترقی پارٹی (آق) نے فتح حاصل کر
لی ہے۔ ترکی کے باشندوں نے گذشتہ پانچ مہینے میں دوسری بار پارلیماني انتخابات کے لیے
ووٹ ڈالے تھے۔
آق انتخابی جائزوں کے برعکس
اس فتح کے نتیجے میں پارلیمان میں رواں برس جون میں کھونے والی اکثریت دوبارہ حاصل
کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
اناطولیہ ایجنسی کے مطابق اب
جبکہ تقریباً تمام ووٹ گنے جا چکے ہیں اور اے کے پارٹی کو 49.4 فیصد جبکہ حزبِ اختلاف
کی اہم جماعت سی ایچ پی کو 25.4 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
کرد نواز جماعت ایچ ڈی پی بھی
10 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی ہے جو کہ پارلیمان میں نشستیں حاصل کرنے
کے لیے لازم ہے۔
ترک وزیرِ اعظم احمد داؤد اوغلو
نے انتخابی نتائج کو ’جمہوریت اور عوام کی فتح‘ قرار دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment