مصر: خاتون سیاسی رہنما کے بیرون ملک جانے پر پابندی
مصری حکام نے 2011 کی
تحریک مزاحمت میں سرگرم رہنے والی خاتون کارکن عاصمہ محفوظ کو بیرون ملک جانے سے
روک دیا گیا ہے۔ نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ان پر مصری حکام نے بیرون ملک
جانے پر پابندی ایسے وقت میں لگائی ہے جب وہ ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہونے کے لیے
قاہرہ ائیر پورٹ پر پہنچی تھیں۔عاصمہ محفوظ نوجوانوں کی ایک معروف رہنما ہیں۔
انہوں نے مصر کے مطلق العنان حکمران حسنی مبارک کے خلاف تحریک میں پرجوش انداز میں
حصہ لیا تھا۔
انہیں قاہرہ ائیر پورٹ پہنچنے پر انہیں امیگریشن حکام نے
سفر پر روانہ ہونے سے روک دیا۔ امیگریشن حکام نے یہ اقدام مصر کے پراسیکیوٹر جنرل
کی درخواست پر کیا ہے۔ امیگریشن حکام نے عاصمہ محفوظ بتایا ''آپ کا نام حکومت نے
ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتیں۔

0 comments:
Post a Comment