برطانوی پارلیمنٹ نے ستمبر کے اندر اپنی حکومت کو عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی اجازت دی تھی، لیکن اس نے شام کے خلاف فضائی حملوں کی اجازت نہیں دی تھی، برطانوی طیارے قبرص سے اڑ کر عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ڈرونز شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لئیے اب شام کی فضائی حدود میں بھی پروازیں کریں گے، تاہم ابھی تک ان کو ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔

0 comments:
Post a Comment