منگل کے روز امریکن صدر باراک حسین اوباما نے 20 سے زیادہ اتحادی ملکوں کے کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شام کے سرحدی شہر کوبانی کی موجودہ صورت حال پر کافی تشویش ہے، لیکن ہم امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ طویل المیعاد بھی ہو سکتی ہے اس کے دوران کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ہو سکتی ہیں لیکن ہم اپنے مقاصد میں متحد ہیں۔

0 comments:
Post a Comment