شام کے وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے دورہ بھارت کے دوران دعویٰ کیا ہے
کہ شامی سیکیورٹی فورسز نے پچھلے کچھ عرصے میں کئی بھارتی شہریوں کو بھی گرفتار
کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد داعش
میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے۔البتہ انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بھارتی
شہریوں کو کب گرفتار کیا گیاور ان کی تعداد کیا ہے اور نہ یہ بتایا کہ شام نے کس وجہ
سے یہ خبر آج تک چھپائے رکھی ہے ۔ ایک صحافی کے سوال پر ولید المعلم نے صرف اتنا بتایا
کہ شام میں گرفتار کیے گئے بھارتی شہری اردن
کے راستے سے داخل ہوئے تھے۔البتہ 2014 میں
بھارت نے اپنے 40 شہریوں کے لاپتہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔
Saturday, January 16, 2016
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment