ہلال احمر کی کمیٹی کے ڈائریکٹر
ڈومینک اسٹیل ہارٹ نے مضایا اور دیگر علاقوں
کے محاصرے کو قرونِ وسطیٰ کی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بین الاقوامی
تنظیم کو مضایا میں درپیش بدترین حالات اور شام کے دیگر علاقوں میں حزب اللہ،
بشارالاسد اور داعش کی افواج کی جانب سے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے
امید ظاہر کی ہے کہ مضایا، کفریا اور الفوعہ میں امدادی سامان کے داخل ہونے سے دیگر
علاقوں میں بھی محاصرے کے خاتمے کی امید کی جاسکتی ہے۔شامی حکومت اور حزب اللہ نے دمشق
کے نزدیک واقع شہر معضمیة الشام، فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک، داریا شہر، کناکر ،
مضایا الغوطہ الشرقیہ ، دوما شہراور القلمون کے راستے پر واقع قصبے التل،حمص میں الحولہ،
تلبيسہ، الرستن اور الوعر شہروں کو بھی محاصرہ کر رکھا ہے۔ اور دوسری طرف داعش تنظیم
نے مشرقی القلمون میں دو قصبوں جیرود اور رحیبہ کے محاصرے میں محاصرہ کر رکھا ہے
Saturday, January 16, 2016
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment