یران میں پہلی بار
خامنہ ای کا جانشین مقرر کرنے پر کمیٹی قائم ۔
ایران کے سابق صدرعلی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا
ہے کہ ایران آیت اللہ علی خامنہ ای کے
جانشین کے تقرر کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ایران کے اس اعلیٰ ترین عہدے
کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔ ایران میں اس قسم کے تقرر کا معاملہ پہلی
بار منظرعام پر لایا گیا ہے۔ ماضی میں اس حوالے سے اعلانیہ بات چیت کرنا ممنوع سمجھا
جاتا تھا۔
ایران کے آیت
اللہ علی خامنہ ای کے جانشین کے حوالے سے کمیٹی کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں
لایا گیا ہے جب 75 سالہ خامنہ ای کی پروسٹیٹ کینسر کی سرجری کے بعد منظرعام سے
غائب رہنے لگے ہیں۔ ان کی مسلسل بگڑتی صحت کے باعث تہران کے حکومتی حلقہ ان کے
جانشین کے تقرر کے لیے فکرمند ہیں

0 comments:
Post a Comment