• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, December 19, 2015

    چین، اسلامی عسکری اتحاد سے تعاون کا خواہاں


    چین نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کو خوش آئند کو قرار دیتے ہوئے ے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے نیویارک میں شام سے متعلق اجلاس کے دوران سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں نے شام اور یمن سمیت  عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عادل الجبیر نے چینی وزیر خارجہ سے ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب کا سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ وانگ زی سے ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سےبھی اتفاق کیا گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چین، اسلامی عسکری اتحاد سے تعاون کا خواہاں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top