• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, December 19, 2015

    بشارالاسد نے اپنی قوم کوبکاؤ لوگ قرار دے ڈالا


    بشارالاسد نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی قوم کوبکاؤ لوگ قرار دیاہے ۔ ہالینڈ کے صحافی سے بات چیت کے دوران اسد نے بیشتر سوالوں کے جواب میں پیسے اور مال کا لفظ استعمال کیا اور یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ میڈیا میں جتنے بھی الزامات ان پر عائد ہو رہے ہیں وہ سب پیسے کا کمال ہےشام کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسد نے قوم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا شکریہ میں اقتدار چھوڑنے کے لیے تیار ہو چکا تھامگر اب میں اپنی جگہ پر ہی قائم رہوں گا۔مبصرین کا خیال ہے کہ بشارالاسد کی جانب سے اپنی قوم کوبکاؤ لوگ قرار دینےسےلگتا ہے کہ وہ بری طرح ذہنی دباو کا شکار ہیں ۔ انہیں ہرطرف سازشیں ہی دکھائی دیتی ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بشارالاسد نے اپنی قوم کوبکاؤ لوگ قرار دے ڈالا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top