منگل کے روز انٹرنیشنل
اٹامک انرجی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ہے
کہ ایران نے متنازع جوہری پروگرام پر جولائی میں طے پائے سمجھوتے کی شرائط کے مطابق
عمل درآمد کرتے ہوئے ، جوہری تنصبات ختم
کرنا شروع کردی ہیں ۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی
ایجنسی کی جانب سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں
بتایا گیا ہے کہ تہران نے جوہری تنازع پر سمجھوتے کی روشنی میں بعض جوہری تنصیبات
ختم کرنا شروع کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے تیار شدہ سینٹری فیوجز،
جوہری تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے، نطنز اور فورڈو یورینیم افزودگی مرکز کو ختم کرنا
شروع کر دیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment