• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, October 27, 2014

    مصر :انصار بیت المقدس کے خلاف فوجی آپریشن

    مصر :انصار بیت المقدس کے خلاف فوجی آپریشن

    مصری فوج نے جزیرہ نما سینا میں دہشت گرد حملوں میں تیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور ساتھ ہی عسکریت پسند تنظیم’’انصار بیت المقدس‘‘ کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری بھی شروع کر دی ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کے روز الشیخ زوید اور رفح شہروں میں انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے 
    عینی شاہدین نے بتایا کہ مصری فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
    مصری حکومت نے فوجیوں پر حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے جزیرہ سینا میں چھپے عسکریت پسندوں کے خلاف   سخت کارروائی کی ٹھانی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر :انصار بیت المقدس کے خلاف فوجی آپریشن Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top