شام میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع قصبے کوبانی کے گردونواح میں کردملیشیا اور دولۃ اسلامیۃ کے شدت پسندوں کے مابین لڑائی میں شدت آگئی ہے۔
تقرینا تین ہفتوں سے داعش نے کوبانی کا محاصرہ کیا ہوا ہے، کوبانی کے محاصرے کے بعد اب تک تقریبا ایک لاکھ 60 ہزارشامیوں نے پناہ لینے کے لئیے ترکی کا رخ کیا ہوا ہے، آج دولۃ اسلامیۃ نے اس قصبے پر قبضہ کرنے کے لئیے شدید حملے کیے ہیں۔
ادھر جھڑپوں کے دوران داغا جانے والا ایک راکٹ سرحد پار ترک علاقے میں ایک مکان پر گرا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئےـ

0 comments:
Post a Comment