مصری طلباء کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری
مصری طلباء، سیکورٹی اہلکاروں سے خوف زدہ ہوئے بغیر اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مصری طلباء نے اپنے
ساتھی طلباء کی رہائی کے لئے آج دوسرے دن بھی اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اطلاعات کے مطابق مصر کی اکثر یونیورسٹیوں میں آج بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ مصری طلباء معمول کے مطابق تعلیمی سال کے آغاز پر جشن مناتے ہيں لیکن اس سال ایسا نہیں ہے کیونکہ عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں فوجی بغاوت کی مخالفت میں الازھر، عین الشمس، المنصورہ، اسیوط، دمنھور، الفیوم، اور اسکندریہ سمیت اکثر یونیورسٹیوں میں صدر کی برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ مصر کی آٹھ یونیورسٹیوں سے بیاسی طلباء کو مظاہرہ کرنے کے جرم میں گرفتارکیاجاچکا ہے۔

0 comments:
Post a Comment