جامعہ القاہرہ کے باہر بم دھماکا ،7 افراد
زخمی
مصر کے دارالحکومت میں جامعہ القاہرہ کے باہر بم
دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض پولیس
اہلکار بھی شامل ہیں۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری
قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ القاہرہ برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے حامیوں
کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اہم مرکز رہی ہے اور گذشتہ سال
جولائی میں ان کی برطرفی کے بعد سے اخوان المسلمون کے حامی طلبہ اس جامعہ میں
احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment