سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے 36 ویں اجلاس
کے اختتام میں بحرین کے سربراہ حمد بن عیسی آل الخلیفہ نے آئندہ سال 2016 خلیجی ممالک کے سربراہی اجلاس کی مہمان
نوازی کا اعلان کیا جس پر خلیجی تعاون
کونسل کے نمائندہ گان نے اس دعوت کا خیر مقدم کیا ۔
دوسری جانب خلیجی
تعاون کونسل کے ارکان نے بحرین میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی جس میں بے گناہ لوگ اور سکیورٹی اہلکار مارے گئے
اور اس کے علاوہ انہوں نے اس بات
کی طرف اشارہ کیا کہ بحرین میں استعمال
ہونے والا دھماکہ خیز مواد ، ہتھیار ،
اور گولہ بارود ایران سے بحرین کی
طرف اسمگل ہورہا ہے ۔

0 comments:
Post a Comment