• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, December 11, 2015

    ترک فوجی فی الحال عراق ہی میں رہیں گے: صدر ایردوآن





    ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ عراق سے ترک فوجیوں کے انخلاء کا فی الحال کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    صدر طیب ایردوآن نے ایک نیوزکانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک فوجی عراق میں کرد ملیشیا البیشمرکہ کی تربیت کے لیے موجود ہیں اور ان کا کوئی جنگی مقصد نہیں ہے۔انھوں نے اپنے پہلے ایک بیان کا اعادہ کیا ہے کہ ترک فوجیوں کو عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی دعوت پر بھیجا گیا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ''شمالی عراق میں فوجیوں کی کمی وبیشی کا انحصار البیشمرکہ کے تربیت پانے والے فوجیوں کی تعداد پر ہے اور فی الحال وہاں سے ہمارے فوجیوں کے انخلاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترک فوجی فی الحال عراق ہی میں رہیں گے: صدر ایردوآن Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top