• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, December 2, 2015

    القاعدہ کی سعودی عرب کو 'دھمکیاں'


    یمن میں سرگرم القاعدہ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اُس کے کارکنوں کو موت کی سزا دینے سے گریز کرے۔ القاعدہ کی ذیلی شاخ نے کہا ہے کہ اگر اُس کے کارکنوں کو سزا دی گئی تو  انتقام لیا جائے گا۔
    بعض سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق اگلے ایام میں سعودی حکومت موت کی سزا کے منتظر چار درجن سے زائد قیدیوں کی سزا پر عمل کرنے والی ہے۔ ان میں القاعدہ کے کئی سرگرم کارکن بھی شامل ہیں، جن کو سعودی عدالتوں نے دہشت گرد قرار دے کر موت کی سزا سنائی تھی۔ جیلوں میں بند عسکریت پسند کئی دہشت گردانہ واقعات میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: القاعدہ کی سعودی عرب کو 'دھمکیاں' Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top