شام میں القاعدہ سے
وابستہ جنگجو گروپ جبہۃ النصرۃ محاذ اور لبنان نے قطر کی ثالثی میں قیدیوں کا
تبادلہ کیا ہے۔اس کے تحت جبہۃ النصرۃ محاذ نے داعش کے ابوبکر بغدادی کی سابقہ اہلیہ سمیت اپنے تیرہ
قیدیوں کے بدلے میں سولہ لبنانی فوجیوں کو رہا کردیا ہے۔
جبہۃالنصرہ محاذ نے
اگست 2014ء سے لبنان کے سولہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا
تھا۔جولائی میں شام کے اس باغی گروپ نے لبنان کو داعش کے ابو بکر البغدادی کی ایک سابقہ اہلیہ سجی
الدلیمی اور چار دیگر خواتین کے بدلے میں یرغمال فوجیوں کی رہائی کی پیش کش کی
تھی۔
جبہۃالنصرۃ کی قید سے
رہائی پانے والے سولہ لبنانی فوجی اور پولیس اہلکار ریڈ کراس کی چار گاڑیوں کے
ذریعے منگل کے روز لبنان کے مشرقی علاقے جرود عرسال میں ایک فوجی چیک پوائنٹ پر
پہنچ گئے ہیں۔لبنان کے ایم ٹی وی نے ان کے رہائی کے بعد شامی علاقے سے وہاں پہنچنے
کی براہ راست فوٹیج نشر کی ہے۔

0 comments:
Post a Comment