• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, December 15, 2015

    سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کےخلاف اسلامی فوجی اتحاد کا قیام


     35ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔
    دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مانیٹرنگ کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ اس کنٹرول روم سے نہ صرف دہشت گردی کی مانیٹرنگ کی جائے گی بلکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی وضع کرتے ہوئے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
    گزشتہ 72 گھنٹوں میں اتحاد کا  حصہ بننے والے ممالک پاکستان کے علاوہ  سعودی عرب  ، ترکی ،متحدہ عرب امارات، اردن ، بحرین، فلسطین، قطر، کویت ، مصر ،یمن ،بنگلہ دیش، لبنان، سوڈان ، ملائیشیا ،چاڈ، توگو، تیونس، جیبوتی، سنیگال، ، سرالیون، صومالیہ، گابون، کینیا،دارفر، لیبیا،مالدیپ،مالی،مراکش موریتانیہ، نائیجیریا، اور یوگنڈا شامل ہیں۔
    جمہوریہ انڈونیشیا سمیت 10 دیگر ممالک نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اسلامی ممالک کے اتحاد کی تائید کرتے ہوئے اس میں شمولیت کا  اعلان کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کےخلاف اسلامی فوجی اتحاد کا قیام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top