• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, December 9, 2015

    ریاض : خلیج سربراہی اجلاس میں شام، یمن اور ایران کے مسائل پر بات چیت


    سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے لیڈروں کی دو روزہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔اس میں علاقائی سلامتی سے متعلق  مسائل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
    جی سی سی کے لیڈروں کی الریاض کے ہوائی اڈے پر آمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ان کے بیٹے اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،وزیرداخلہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے ان کا استقبال کیا۔
    جی سی سی کے اس سربراہ اجلاس کے موقع پر ہی شام کی اعتدال پسند حزب اختلاف کے وفود کا بھی الریاض میں اجلاس ہورہا ہے۔جی سی سی کے سربراہان شامی تنازعے ،یمن میں جاری بحران اور ایران کے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کے مضمرات پر بھی غور کریں گے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ریاض : خلیج سربراہی اجلاس میں شام، یمن اور ایران کے مسائل پر بات چیت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top