• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, December 15, 2015

    روس کی بمباری، شام میں 4 ایرانی فوجی ہلاک


    ایران کے حکومت مخالف ذرائع ابلاغ نے شام میں روس کی بمباری کی زد میں آنے والے پاسداران انقلاب کے چار اہلکاروں 
    کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ روسی بمباری کا نشانہ بننے والے ان ستر ایرانی فوجی اہلکاروں میں شامل ہیں جو شام کے مختلف علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

    لندن سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے سیٹلائیٹ چینل 'میں اور تو' نے ذرائع کے حوالے سے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ روسی گولا باری کا نشانہ بننے والے چاروں پاسداران انقلاب کے اہلکار الحسن المجتبی بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ غلطی سے روسی بمباری کا نشانہ بنے۔ اسی لئے ایرانی حکام نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجی جانی نقصان کا اعلان نہیں کیا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس کی بمباری، شام میں 4 ایرانی فوجی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top