العربیہ'
نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اتحادی طیاروں کی تعز کے جنوب مشرقی شہر الراھدہ پر بمباری
کے نتیجے میں معزول
صدر علی عبداللہ صالح ملیشیا کے تیس جنگجو ہلاک
ہو گئے۔
اتحادی
طیاروں نے صنعاء کے جنوبی علاقے پر جمعہ کے روز شدید بمباری کی۔ اس کارروائی میں ری
پبلیکن گارڈ کے السواد کیمپ کے قریبی علاقے قاع القیضی کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین
کے مطابق دارلحکومت کے دور دراز علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری
جانب باغی ملیشیاؤں نے تعز شہر کے سب سے بڑے ہسپتال پر گولہ باری کی ہے۔ انقلاب جنرل
ہسپتال کی مرکزی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ گولہ باری سے لیبارٹری کو شدید نقصان
پہنچا ہے۔ نیز اس حملے میں طبی عملے کے متعدد ارکان ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
0 comments:
Post a Comment