• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, November 2, 2015

    علاقائی مسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے: آیۃ اللہ خامنہ ای


    رہبر انقلاب اسلامی نے علاقے میں امریکا اور ایران کے مقاصد میں ایک سو اسّی درجے کا فرق قراردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ علاقائی مسائل کے بارے میں امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں، دوسرے ملکوں میں تعینات ایران کے سفیروں اورناظم الاموروں نے اتوار کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

    رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ مغربی ایشیا کے حساس علاقے میں امریکی پالیسیاں ہی علاقے کی بحرانی صورتحال کی اصل وجہ ہیں - آپ نے فرمایا کہ بعض افراد کے نظریات کے برخلاف جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا علاقے کے مسائل کو حل کرسکتاہے دراصل وہی مشرق وسطی کی مشکلات کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے  ۔


    آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے میں بدامنی کی اصل وجہ صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکی حمایت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا کی یہ پالیسیاں ایران کی پالیسیوں سے ایک سو اسّی درجے مختلف ہیں  ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: علاقائی مسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے: آیۃ اللہ خامنہ ای Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top