عراق اور شام میں
برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اپنے مخالف جنگجوؤں اور یرغمالیوں کو تہ تیغ
کرنے یا زندہ جلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ان کی سفاکیت کا مظہر ایک نئی ویڈیو
انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے۔اس میں انھوں نے زنجیروں میں جھکڑے ہوئے چار
عراقی شیعہ جنگجوؤں کو زندہ جلا دیا ہے۔
ان چاروں افراد کی شناخت
حکومت نواز ملیشیا حشد الشعبی کے جنگجو کے طور پر کی گئی ہے۔انھیں پشت پر ہتھکڑی
لگائی گئی ہے اوران کے پاؤں میں بیڑیاں ہیں۔ داعش نے کہا ہے کہ ان افراد کو حکومت
نواز فورسز کے ہاتھوں چار سنی جنگجوؤں کو اسی طرح زندہ جلائے جانے کے ردعمل میں
ہلاک کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں ایک نقاب پوش
جنگجو کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے:''آج انتقام کا وقت آگیا ہے۔ہم ان پر اسی طرح
حملہ کریں گے جس طرح وہ ہم پر حملہ آور ہوں گے۔انھیں اسی انداز میں سزا دیں گے جس
انداز میں وہ ہمیں سزا دیں گے''۔

0 comments:
Post a Comment