شام میں مبصرین کے
مطابق شامی حکومت کے جنگی طیاروں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیرانتظام شہر
پیلمائرا پر شدید بمباری کی ہے۔
برطانیہ میں قائم سیرین
اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ 25 کے قریب فضائی حملوں میں کم از کم 26
افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 12 جنگجو بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال
مئی میں شام کے تاریخی شہر پیلمائرا پر ’دولت اسلامیہ‘ نے قبضہ کر لیا تھا۔ اس شہر
کو یونیسکو کی جانب عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ بھی حاصل ہے۔
اوبزرویٹری کے مطابق اس
کے علاوہ ادلب میں فضائی بمباری سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ادلب شدت پسند گروہوں
کے جیش الفتح نامی اتحاد کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment