فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوجیوں کی
جانب سے نہتے شہریوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہری بھی مسلسل
احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی بیت
المقدس میں کشیدگی کا ماحول رہا۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کالونیوں پر آنسو گیس
کی شیلنگ کی جس کے ردعمل میں شہری مظاہرے کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
رات بھر بیت المقدس کے مختلف مقامات پر فلسطینی نوجوانوں
اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ فلسطینی تنظیموں کی جانب سے آج جمعہ
کو نفیرعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ نفیر عام کو کامیاب بنانے کے لیے بیت المقدس اور دوسرے
شہروں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل کی گئی
ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں نفیر عام کی
کال کو ناکام بنانے اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھرپور تیاریاں شروع کی ہیں۔ بیت
المقدس میں فوج اور پولیس کی اضافی اور تازہ دم نفری تعینات کی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment