• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, September 17, 2015

    غیر ملکی دباؤ میں آکر اقتدار نہیں چھوڑوں گا: بشار الاسد

    شام کے صدر بشار الاسد نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اقتدار سے ہٹانے کا فیصلہ شامی عوام کو کرنا ہو گا اور وہ غیر ملکی دباؤ میں اقتدار سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔
    مغربی ممالک اور شامی حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد کے شام میں بشار الاسد کی اقتدار پر موجودگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
    شامی صدر کا انٹرویو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس شام میں اپنی فوجی موجودگی کو وسیع کر رہا ہے۔
    صدر بشار الاسد نے کہا کہ شام میں صدر انتخابات کے ذریعے لوگوں کی حمایت سے اقتدار میں آتا ہے اور اقتدار سے علیحدہ بھی عوامی مطالبے ہی پر ہوتا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: غیر ملکی دباؤ میں آکر اقتدار نہیں چھوڑوں گا: بشار الاسد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top