• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا قبلہ اول سے متصل مقام پراشتعال انگیز دھاوا



    اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی اور مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاھو نے بھی مسجد اقصیٰ سے متصل مقدس مقام پر اشتعال انگیز دھاوا بولا ہے جس پر فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
    اسرائیلی وزیراعظم نے بدھ کے روز سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ سے متصل صور باھر کے مقام پر ایک کنیسے میں حاضری دی۔ سیکیورٹی کی آڑ میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی جس کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔
    اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ اشتعال انگیز کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پچھلے چار روز سے قابض صہیونی افواج مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کے ساتھ ساتھ وہاں پرآنے والے نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا قبلہ اول سے متصل مقام پراشتعال انگیز دھاوا Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top