• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    سعودی عرب :شامی مہاجرین سے متعلق جھوٹے الزامات کی مذمت


    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام میں کرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے عازمین حج کو علاج کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ اداروں کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ انھیں حج کی ادائی میں ہر طرح کی مدد مہیا کی جائے۔
    وہ جدہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔کابینہ نے شامی مہاجرین سے متعلق سعودی عرب پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل الطریفی نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ کابینہ نے اسی ماہ ہونے والے حج اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
    انھوں نے کہا کہ کابینہ نے شامی مہاجرین کے بحران کے حوالے سے سعودی عرب کی ذمے داری سے متعلق جھوٹے ،بے بنیاد اور گم راہ کن الزامات کا جائزہ بھی لیا ہے اور انھیں مسترد کردیا ہے۔
    انھوں نے سعودی مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ شامی بھائیوں کی امداد کرنے والے ممالک میں سب سے پہلے نمبر پر رہے گا اور وہ شام اور شامی مہاجرین سے متعلق اپنے مؤقف کے حوالے سے کسی قسم کے اعتراض اور دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب :شامی مہاجرین سے متعلق جھوٹے الزامات کی مذمت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top