• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, September 17, 2015

    سعودی عرب: داعش سے وابستہ دو مطلوب دہشت گرد گرفتار


    سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) سے وابستہ دو مطلوب مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مشتبہ مسلح افراد کا پکڑنے کے لیے سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔
    سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کو دارالحکومت الریاض کے علاقے المونسيہ اور ضرما شہر میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشتبہ حرکات وسکنات سے متعلق معلومات ملی تھیں۔
    سعودی سکیورٹی فورسز نے منگل کی شب المونسيہ میں ایک کارروائی کے دوران دو مطلوب مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے مکان کا محاصرہ کر لیا تھا جس کے دوران انھوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور دستی بم پھینکے تھے۔اس کے باوجود سکیورٹی اہلکار ان پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے اور انھیں گرفتار کر لیا ہے۔
    گرفتار دونوں مشتبہ افراد سگے بھائی ہیں۔بڑے کا نام احمد محمد سعید جابر الزہرانی (عمر اکیس سال) اور چھوٹے کا نام محمد سعيد جابر الزہرانی(عمر انیس سال) ہے۔الریاض کے نزدیک واقع ضرما میں سکیورٹی فورسز نے ایک مکان میں مقیم مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی تھی لیکن وہ وہاں نصب سکیورٹی کیمروں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    Link

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: داعش سے وابستہ دو مطلوب دہشت گرد گرفتار Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top