• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    ایران کے وزیر خارجہ کی بنگلادیش کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات


    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بنگلادیش کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔

     ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو بنگلادیش کے دورے پر ہیں، بنگلادیش کے صدر محمد عبدالحمید سے ملاقات اور گفتگو کی ہے- اس ملاقات میں محمد جواد ظریف اور محمد عبدالحمید نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی صلاح و مشوروں میں اضافے پر تاکید کی ہے- طرفین نے اس ملاقات میں تہران اور ڈھاکا کے درمیان سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں صلاح و مشورے میں اضافے کی ضرورت پر تاکید کی- بنگلادیش کے صدر اور ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں موجود بحرانوں کی کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اور انھیں مذاکرات اور سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہئے- جواد ظریف اور عبدالحمید نے اس ملاقات کے آخر میں دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے اور تہران و ڈھاکا کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے پر تاکید کی- محمد جواد ظریف نے بنگلادیش کے وزیر خارجہ محمود علی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی- اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیشن اور اس کے انعقاد کی زمین ہموار کرنے پر تاکید کی- جواد ظریف اور محمود علی نے دونون ملکوں کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم اور ناوابستہ تحریک سمیت بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کے وزیر خارجہ کی بنگلادیش کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top