• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, September 16, 2015

    مکہ کرین حادثہ: بن لادن گروپ معطل، سفری پابندی عاید


    سعودی عرب کے شاہی دیوان نے بن لادن گروپ کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں کرین گرنے کے افسوس ناک حادثے کے بعد ملک میں تعمیراتی منصوبوں کے مزید ٹھیکے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
    شاہی دیوان نے سعودی بن لادن گروپ کے ارکان پر سفری پابندی بھی عاید کردی ہے اور ان پر یہ پابندی واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک برقرار رہے گی۔شاہی دیوان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ حادثہ کسی مجرمانہ ارادے یا نیّت کا نتیجہ نہیں تھا۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شدید آندھی اور کرین کی تنصیب سے متعلق حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کی بنا پر یہ الم ناک واقعہ پیش آیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مکہ کرین حادثہ: بن لادن گروپ معطل، سفری پابندی عاید Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top