• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 1, 2015

    تمام فلسطینیوں کو سیاسی اور سیکیورٹی اداروں میں مساوی حصہ دیا جائے:مشعل



    اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے زور دیا ہے کہ فلسطین میں سیاسی فیصلہ سازی اور سیکیورٹی کے اداروں سمیت تمام شعبوں میں قوم کی تمام نمائندہ قوتوں کو برابر حصہ دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام فلسطینیوں کو فیصلہ ساز اداروں میں حقیقی شراکت کا حق دینے کی اشد ضرورت ہے۔
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہم شفاف جمہوریت کے خواہاں ہیں تاکہ ہم فلسطین میں جمہوری اداروں کو تشکیل دے سکیں۔ اس لیے میں تمام فلسطینی قوتوں پر اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ فیصلہ ساز اداروں میں تمام فلسطینیوں کی شمولیت پر زور دیتا ہوں۔ فلسطینی سیاست، پولیس اور سیکیورٹی اداروں میں تمام فلسطینیوں کو مساوی موقع ملنا چاہیے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تمام فلسطینیوں کو سیاسی اور سیکیورٹی اداروں میں مساوی حصہ دیا جائے:مشعل Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top