• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 2, 2014

    جہادی نسل' کی تیاری کے لیے خواتین کی داعش میں شمولیت

    دولۃ اسلامیۃ جہاں پر امریکہ اور پوری عرب دنیا کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے وہی پر اس نے"نکاح بالجہاد" کی اصطلاح بھی متعارف کروا دی ہے  جس میں دنیا بھر سے متشدد خیالات رکھنے والی دوشیزائیں شام اور عراق میں سرگرم جہادیوں کے ساتھ نکاح کے لیے طویل مسافت طے کر کے ان ملکوں میں پہنچ رہی ہیں، اور ان میں سے بیشتر تو ایسی ہیں جن کی عمر15 سال سے زیادہ نہیں، ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے ہر لڑکی بندوق چلانے یا میدان جنگ میں برائے راست لڑائی میں مہارت نہیں رکھتی بلکہ اکثر تو ایسی ہیں جو بڑے ناز و نعم میں پلی بڑھی۔
    معاملہ صرف عسکریت پسندوں کے ساتھ نکاح  تک محدود نہیں بلکہ جہادی خواتین اس لیے جنگجوؤں سے شادیاں رچا رہی ہیں تاکہ ایک نئی 'جہادی نسل' تیار کی جا سکے جو آنے والے وقتوں میں داعش کے "غلبہ اسلام" کے مشن کو آگے بڑھا سکے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جہادی نسل' کی تیاری کے لیے خواتین کی داعش میں شمولیت Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top