قطر نے ترکی کے ساتھ بڑھتے تعلقات کا ثبوت دیتے ہوئے ترک صدر
رجب طیب اردگان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
دی ہے۔ یہ ڈگری انہیں مقامی یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی۔
ترک صدر کے دورہ قطر کے
دوران خلیجی ملک کے ساتھ درجنوں معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں شہریوں کے ویزے
کی شرط کے خاتمے سمیت دیگر اہم معاملات شامل ہیں۔ اردگان نے اعلان کیا تھا کہ
ترکی، قطر میں ایک فوجی اڈہ بھی قائم کرے گا۔
انقرہ اور دوحہ کے
درمیان تعلقات پچھلے سال دسمبر میں اس وقت مزید مضبوط ہوئے جب سپریم اسٹرٹیجک کمیٹی کے قیام کے
منصوبے پر دستخط کئے گئے تھے۔

0 comments:
Post a Comment