روسی
صدر ولادی میر پوتین نے ترکی کے خلاف تند وتیز بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انھوں
نے جمعرات کو اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی شام کی سرحد کے نزدیک ہمارا لڑاکا
جیٹ گرانے پر ایک سے زیادہ مرتبہ پچھتائے گا۔
انھوں نے جمعرات کے روز روسی قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں
کہا ہے کہ ماسکو انقرہ کی جانب سے دہشت گردوں کی امداد کو نظرانداز نہیں کرے گا۔ان
کا اشارہ ترکی اور مغربی ممالک کی شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف برسرپیکار باغی گروپوں
کے لیے امداد کی جانب تھا۔

0 comments:
Post a Comment