برطانوی اخبار"انڈی
پنڈنٹ" نے اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کے حوالے سے ظالمانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید
کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطینیوں کو بند گلی کی طرف
دھکیل رہے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ بیت المقدس کے لاکھوں فلسطینیوں کی شہریت ختم کرنے
کی دھمکی دے کر فلسطینی شہریوں کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
برطانوی اخبار
میں "لین فیلڈ" نامی ایک تجزیہ نگار کی مفصل رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں ان
کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتین یاھو نے 80 ہزار سے ایک لاکھ تک فلسطینیوں کی بیت المقدس کی شہریت ختم
کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں فلسطینیوں کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ اگر اسرائیلی حکومت
کی طرف مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی شہریت منسوخ کی جاتی ہے تو ہزاروں
افراد صحت، تعلیم اور سماجی سہولیات سے محروم ہوسکتے ہیں۔ حتیٰ کہ ان فلسطینیوں کو
بیت المقدس میں روزگار کا حق بھی نہیں رہے گا۔

0 comments:
Post a Comment