فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں سوموار کے
روز صہیونی فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی
ہوگیا۔ زخمی فوجی کا تعلق فوج کی اسپیشنل یونٹ"یمام" سے بتایا جاتا ہے۔
صہیونی فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے جنین شہر
اور وہاں پر واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ
شروع کردیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے قابض فوج کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور حملہ
آور فوجیوں پر سنگ باری کی گئی۔ فلسطینی شہریوں میں سے کسی کی جانب سے صہیونی فوجی
پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے۔

0 comments:
Post a Comment