• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, September 1, 2015

    شام :داعش کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی

    شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں سخت گیر گروپ  داعش  کے جنگجوؤں کی باغی گروپوں کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور وہ پہلی مرتبہ دارالحکومت کے قریب پہنچ گئے ہیں۔لڑائی میں طرفین کے پندرہ جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ داعش کی دمشق کے جنوبی علاقے قدم میں اسلام پسند باغی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی ہورہی ہے۔داعش کے جنگجوؤں نے اس سے پہلے اختتام ہفتہ پر دو شاہراہوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
    آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ''داعش پہلی مرتبہ دمشق کے دل کے اتنا قریب پہنچ گئے ہیں۔وہ نواحی علاقے حجرالاسود کی جانب سے پیش قدمی کررہے ہیں جہاں وہ جولائی 2014ء سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں''۔
    شامی فوج کے ایک افسر نے داعش اور اسلامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انھیں بہت خوشی ہے کہ ان کے درمیان باہمی لڑائی ہورہی ہے لیکن وہ اگر حکومت کے کنٹرول والے علاقے کی جانب پیش قدمی کرتے ہیں تو ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام :داعش کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top