مصر: سیناء میں امریکی
پیٹرولیم ایکسپرٹ قتل
مصر میں سرگرم انصار بیت المقدس نامی تنظیم نے ملک کے مغربی صحراء میں تیل کی تلاش کے
منصوبوں پر کام کرنے والے پیٹرولیم کے ماہر ایک امریکی سائنسدان ولیم ہنڈرسن کے
قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' کے ذریعے
اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہنڈرسن کو اسی سال 6 اگست کو اس وقت ہلاک کیا گیا
جب وہ مغربی صحراء میں اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں گاڑی پر دفتر جا رہے تھے۔ امریکی
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ولیم کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ
مقتول 'آپاچی' نامی امریکی کمپنی میں پیٹرولیم کے ماہر تھے۔
اپاچی کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں واضح کیا
ہنڈرسن کمپنی کے پروکشن ڈویژن میں طویل عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ
قاہرہ کے جنوب مغرب میں اپنی گاڑی پر اپاچی کمپنی کی پارٹنر مصری پیٹرولیم کمپنی
'قارون' کے دفتر سے نخلستان کے علاقے 'کرامہ' میں سفر کر رہے تھے، جب انصار بیت
المقدس کے جنگجووں نے انہیں اغوا کیا۔

0 comments:
Post a Comment