تیل
کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تعمیراتی منصوبوں کے لیے رقوم میں اضافہ
سعودی
عرب نے مالی سال 2015ء کے لیے بجٹ کا اعلان کردیا ہے اور اس سال عالمی مارکیٹ میں
تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اخراجات کا تخمینہ 860 ارب ریال (229.3
ارب ڈالرز) لگایا گیا ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ 715 ارب ریال لگایا گیا ہے، رواں
مالی سال کیلئے اخراجات کا تخمینہ 855 ارب
ریال تھا ، اس طرح نئے مالی سال میں پانچ ارب ریال کے زیادہ اخراجات ہوں گے،رواں
مالی سال میں آمدن کا تخمینہ بھی 855 ارب ریال ہی تھا ، لیکن آیندہ مالی سال کے
لیے آمدن کا تخمینہ اس سے 140 ارب ریال کم لگایا گیا ہے،سنہ2011ء کے بعد یہ پہلا
موقع ہے کہ سعودی عرب نے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment