مصر:انصار بیت المقدس کے دو عسکریت پسند
ہلاک
مصری پولیس نے انصار بیت المقدس سے وابستہ دو عسکریت
پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس
نے ان کےخلاف کارروائی اس وقت کی جب وہ
ایک گاڑی میں جا رہے تھے اور پولیس نے ان
کا پیچھا کیا تاکہ ان کے ٹھکانے کا پتہ چل سکے لیکن ان کو پتہ چل گیا اور بھاگنے کی کوشش کی تو اس وقت
ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔
پولیس کی کارروائی کو دیکھتے ہوئے عسکریت پسندوں
نے فائرنگ شروع کر دی۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دونوں عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ ان مارے گئے دوعسکریت پسندوں میں سے ایک کی
شناخت انصار بیت المقدس کے کمانڈر کے طور
پر ہوئی۔
0 comments:
Post a Comment