• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, December 30, 2014

    مصر: الجزیرہ کے صحافیوں کو قید ہوئے ایک سال بیت گیا

    مصر: الجزیرہ کے صحافیوں کو قید ہوئے ایک سال بیت گیا



    ایک برس قبل، مصر میں اخوان المسلمون کی حمایت کے الزامات میں،’الجزیرہ‘  کے تین صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب وہ اس انتظار میں ہیں کہ جمعرات کا دِن آئے اور وہ عدالت کے سامنے اپنی اپیل دائر کریں۔آسٹریلیائی شہری پیٹر گریستے اور مصری نژاد کینیڈا کے شہری، محمد فہمی  سات برس کی جیل کاٹ رہے ہیں، جب کہ اُن کے ایک مصری ساتھی، بحر محمد  10 برس کی قید میں ہیں۔ گریستے کے اہل خانہ نے پیر کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُنھیں توقع ہے کہ عدالتی اپیل کے ذریعے اِن صحافیوں کو رہائی نصیب ہو سکتی ہے۔ مائیکل گریستے کے بقول، ’عدالتی عمل کے حوالے سے پہلی جنوری ایک سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ اِس بے انصافی کے ازالے کے لیے مصری حکام کو ایک موقع میسر ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ عدالتی عمل کے حوالے سے ہمیں اب بھی برتری حاصل ہے، اور امید کرتے ہیں کہ اس پر درست زاوئے سے نظر ثانی ہوگی‘۔محمد فہمی کی منگیتر، مروہ اومارہ کے بقول، ’وہ اس لیے قید ہیں کیونکہ، مصر اور الجزیرہ کی مالی معاونت کرنا والے، قطر کی آپسی ’سرد جنگ‘ جاری ہے‘۔الجزیرہ کا مؤقف ہے کہ اُس کے کارکن خبروں کی رپورٹنگ کا اپنا کام انجام دے رہے تھے، اور خبر رساں ادارے نے اپنے خلاف فیصلے کو ’افسوس ناک‘ قرار دیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: الجزیرہ کے صحافیوں کو قید ہوئے ایک سال بیت گیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top