لیبیا اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان صلاح ومشورہ
لیبیا کے بحران نے اس ملک
کے حکام کو پڑوسی ممالک کے ساتھ صلاح ومشورہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ لیبیا
کے وزیر خارجہ نے گذشتہ روزقاہرہ میں مصری وزیر خارجہ کے ساتھ لیبیا
کے بحران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔ لیبیا اور مصر کے وزرائے
خارجہ نے قاہرہ میں اگست کے مہینے میں لیبیا کے پڑوسی ممالک کے اجلاس میں کئے گئے
فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ مصر نے حالیہ مہینوں میں جب
لیبیا شدید سیاسی اورسیکورٹی بحران میں گرفتار تھا اہم کردار ادا کیا
ہے، مصر نے لیبیا کے پڑوسی ممالک کے اجلاس کی میزبانی اورلیبیا کے
امور کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے نمایندوں سے رابطہ قائم کرکے
لیبیا میں امن وسکون قائم کرنے کے سلسلےمیں بہت زیادہ مدد کی ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ سامح
شکری نے گذشتہ روز اپنے لیبیا کے ہم
منصب محمد الدایری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس
میں کہا کہ مصر چاہتا ہےکہ لیبیا کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو ۔
سیاسی ماہرین نے
مصر اورلیبیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشترکہ نشست کے موضوع کو
لیبیا کے تمام گروہوں کی موجودگی میں قومی سطح پر گفتگو
اوراجلاس منعقد کرنے کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنا قرار دیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment