مصر میں محمد البلتاجی کو چھ سال کی قید کی سزا
مصر میں فوج کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کا
تختہ الٹنے کے بعد مرسی سمیت 130 افراد کے خلاف قائم کردہ مقدموں میں اخوان
المسلمین کے سیاسی ونگ حریت اور انصاف پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ال بلتاجی
کو" عدالت کو حقارت" کی نظر سے دیکھنے کے الزام میں چھ سال کی قید کی
سزا سنادی گئی ہے۔فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے دور میں قائم کی گئی عدالت کی طرف
سے عجلت میں سماعت مکمل کر کے سزائیں سنائے جانے پر بین الاقوامی سطح پر تحفظات کا
اظہار کیا گیا۔
تقریباً
ایک سال قبل مصر کی فوج کے اُس وقت سربراہ عبد الفتاح السیسی نے بڑے پیمانے پر
مظاہروں کے بعد ملک کے پہلے جمہوری منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کر کے نظام حکومت
عبوری حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔بعد ازاں السیسی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی
کے بعد رواں سال منصب صدارت سنبھالا۔
0 comments:
Post a Comment