شامی صدر"بشار الاسد"کی وفادارفوج نے ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی مدد سے صوبہ حلب کے شمال مشرق میں واقع شہروں"الباب اور قباسین"پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں پنتالیس شہری ہلاک اور ایک سو پچھتر شدید زخمی ہو گے جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے جہاں پر بمباری ہوئی وہاں ایک مارکیٹ تھی جس میں سب غریب لوگ تھے اور وہاں پر کوئی بھی مسلح گروپ نہیں تھا لیکن پھر بھی شامی طیاروں نے ان پر بمباری کی۔
0 comments:
Post a Comment