• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 29, 2014

    انٹرنیٹ پر سعودی شہری اوسطا آٹھ گھنٹے ضائع کرتے ہیں

    اکثریت فیس بک اور ٹوئٹر صارفین کی، نوجوان سب سے آگے


    سعودی شہری عام طور یومیہ بنیادوں پر آٹھ گھنٹے انٹرنیٹ کے لیے ضائع کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے ایک مقامی ماہر راشد فقیہ نے کیا ہے ۔ ہیومن ڈیویلپمنٹ ایکسپرٹ نے بتایا چھہتر لاکھ سعودی صارفین فیس بک کے صارف کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ اڑتالیس لاکھ ٹوئٹر صارفین کے طور پر موجود ہیں۔ جبکہ دس لاکھ سے زائد سعودی لنکڈان سے وابستہ ہیں۔اسی طرح سعودی عرب میں یوٹیوب پر دو سو نوے ملین ویڈیوز ایک دن میں دیکھی جاتی ہیں۔ ہیومن ڈیویلپمنٹ ایکسپرٹ نے کہا سعودی نوجوانوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ وقت کی دولت کا بہترین استعمال اسے اپنے پیشہ ورانہ کیریر کے حوالے سے استعمال کرنا ہے نہ کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ضائع کرنا ہو سکتا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: انٹرنیٹ پر سعودی شہری اوسطا آٹھ گھنٹے ضائع کرتے ہیں Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top