مصر کا خلیجی سیاحوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان
مصر کے وزیر سیاحت ھشام
زعزوع نے کہا ہے کہ قاہرہ حکومت خلیجی ممالک کے شہریوں کو ملک میں سیر وسیاحت کے
لیے زیادہ سے زیادہ سہولیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو
میں مصری وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت سیاحت کے شعبے کے فروغ اور بہتری
کے لیے موثر کوششیں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں عرب ممالک بالخصوص خلیجی ریاستوں سے
تعلق رکھنے والے شہریوں کو مصر میں سیاحت کے لیے زیادہ سے زیادہ ویزے جاری کیے
جائیں گے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں مصری وزیر سیاحت نے
کہا کہ خلیجی عرب ممالک سے آنے والے سیاحوں کو پیشگی اجازت کے بغیر اپنی گاڑیاں
مصر میں داخل کرنے یا سمندری راستے سے کشتیوں میں آنے کی اجازت ہو گی۔
خلیجی شہریوں کے مصر میں خریدے گئے تحائف پر کسی قسم کا
ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ خلیجی سیاحوں کو ملک کے تمام سیاحتی مراکز تک رسائی کی
سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بغیر کسی پیشگی شرط کے عرب ممالک کے سرمایہ کاروں
کو مصر میں سرمایہ کاری کے بھی مواقع فراہم کیے جائیں گے

0 comments:
Post a Comment