مصر:انتخابی حلقوں کے تعیّن سے متعلق قانون کا اجراء
مصر کے صدر عبدالفتاح
السیسی نے انتخابی حلقوں کے تعیّن سے متعلق قانون کی توثیق کردی ہے جس کے بعد ملک
میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
نئے قانون کے تحت مصر کو 237 انتخابی حلقوں
میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان پر امیدوار انفرادی حیثیت میں انتخاب لڑسکیں گے۔چار
نشستیں سیاسی جماعتوں کے لیے مختص کی گئی ہیں اور ان کی فراہم کردہ فہرست میں سے
امیدواروں کا حاصل کردہ ووٹوں کی شرح کے مطابق انتخاب کیا جائے گا۔
صدر السیسی کے ترجمان علاء یوسف نے ایک بیان میں کہا ہے
کہ ''نَئے قانون میں ووٹروں کی حقیقی اور منصفانہ نمائندگی کی ضمانت دی گئی ہے اور
تمام گورنریوں (صوبوں) کی ان کی آبادی سے قطع نظر پیپلزاسمبلی میں منصفانہ
نمائندگی ہوگی''۔

0 comments:
Post a Comment