دیوان حرمین شریفین میں پہلی خاتون سربراہ شعبہ کا تقرر
عمومی دیوان حرمین
شریفین کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے سعودی شہری فاطمہ الرشود کو الحرمین
الشریفین کے جملہ امور کے نگران ادارے میں اعلی منصب پر فائز کیا گیا ہے۔ وہ اس
موقر ادارے میں تعینات کی جانے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔ سعودی عرب سے شائع
ہونے والے روزنامہ 'مکہ"کے مطابق مملکت میں فعال متعدد اہم اداروں میں خواتین
لیڈرز کی بڑھتی ضرورت اور الحرمین الشریفین امور کی دیکھ بھال میں خواتین کے بڑھتی
ہوئی ضروریات کے پیش نظر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے فاطمہ الرشود کو خواتین کی
رہنمائی کے لئے قائم کمیٹی اور مسجد حرام کی لائبریری میں خواتین سیکشن کا سربراہ مقرر
کیا ہے۔گذشتہ برس الشیخ السدیس نے فاطمہ الرشود کو کمیٹی کی نائب سربراہ مقرر کیا
تھا۔ عبدالرحمان السدیس کے بقول صنف نازک کو مشورہ اور مذہبی رہنمائی فراہم کرنے
کے لئے خواتین، مردوں سے زیادہ بہتر کام کر سکتی ہیں۔

0 comments:
Post a Comment